پاکستان عوامی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین کی تنظیم نو
عوامی تحریک خدمت کے سیاسی و جمہوری کلچر کو فروغ دے رہی ہے: ریحان مقبول
صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کا حلف برداری کی تقریب میں اظہار خیال
لاہور (10 جولائی 2023) پاکستان عوامی تحریک ضلع منڈی بہاؤالدین کی تنظیم نو مکمل ہو گئی ہے۔ صدر پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا اور اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک خدمت کے سیاسی و جمہوری کلچر کو فروغ دے رہی ہے۔ مرزا شبیر حسین صدر، صفدر اقبال گوندل جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے۔ حلف برداری کی تقریب میں منڈی بہاؤ الدین کے تین پی پی حلقہ جات کی بھی تنظیم نو کی گی، ڈاکٹر غلام احمد مغل کو پی پی 66 کا صدر منتخب کیا گیا۔ میاں ریحان مقبول نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے نو منتخب عہدیداران نے قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوامی تحریک کی فکر کے فروغ کیلئے شب و روز محنت کے عزم کا اظہار کیا۔ رہنماؤں نے پاکستان عوامی تحریک کی مرکزی قیادت، سنٹرل پنجاب کی قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عوامی تحریک کے ویثرن کو منڈی بہاؤ الدین کے ہر فرد تک پہنچائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب میں چوھدری اعظم گجر، وسیم ھمایوں چوھدری، اعظم گوندل سمیت سنٹرل پنجاب کے رہنماؤں اور عوامی تحریک کے کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ