خرم نواز گنڈاپور کی ارشاد عارف کوسی پی این ای کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
پرنٹ میڈیا کے مسائل حل کرنے کیلئے ارشاد عارف بہترین صلاحیت رکھتے ہیں
ارشاد عارف اخباری صنعت کا انتہائی تجربہ کار،سینئر اور معتبر نام ہے: نور اللہ صدیقی
لاہور (29مئی 2023) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے اپنے مشترکہ پیغام میں سینئر صحافی، کالم نویس سید ارشاد عارف کو کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز(سی پی این ای) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پی این ای صحافت کا ایک اہم ترین ادارہ ہے، جس نے آزادی صحافت، آزادی اظہار رائے کیلئے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ سید ارشاد عارف کی رہنمائی میں کونسل آف پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز شعبہ صحافت کی ترویج و ترقی کیلئے مزید فعال کردار ادا کرے گی، ہمیں امید ہے کہ ارشاد عارف اور سی پی این ای کے دیگر عہدیداران بہترین صحافت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عوامی مسائل کو اجاگر کریں گے۔ سی پی این ای اخبارات کی ایک موثر اور متحرک تنظیم ہے جس نے اخباری صنعت کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ارشاد عارف اخباری صنعت کا انتہائی تجربہ کار، سینئر اور معتبر نام ہے۔ ارشاد عارف نے ہمیشہ مثبت اور معیاری صحافتی اقدار کے فروغ کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ ارشاد عارف نے ہمیشہ ذمہ دار صحافت کے فروغ کیلئے جدوجہد کی ہے، ارشاد عارف کو جیسے سینئر صحافی و دانشور کوسی پی این ای کی ذمہ داری ملنا صحافت کیلئے نیک شگون ہے۔ پرنٹ میڈیا کے مسائل و مشکلات کو حل کرنے کیلئے ارشاد عارف بہترین صلاحیت سے بہرہ مند ہیں۔
تبصرہ