پاکستان عوامی تحریک کا 34 واں یوم تاسیس 25 مئی کو منایا جائے گا
عوامی تحریک نے روایتی سیاست کی بجائے علم،امن اور سیاسی شعور دیا: راجہ زاہد محمود
لاہور (22 مئی 2023) پاکستان عوامی تحریک کا 34 واں یوم تاسیس 25 مئی کو منایا جائے گا۔ ملک بھر میں تنظیمات کیک کاٹیں گی اور پاکستان عوامی تحریک کے دفاتر پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ 25 مئی کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقریب منعقد کی جائے گی۔ صوبائی و ضلعی تنظیمات بھی 25 مئی کو 34 ویں یوم تاسیس کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کریں گی۔ ان تقاریب میں ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی جائیں گی۔
پاکستان عوامی تحریک کے نائب صدر راجہ زاہد محمودنے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے 34 سالوں میں روایتی سیاست کی بجائے علم، امن، رواداری اور سیاسی شعور دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کی 34 سالہ جدوجہد امن، محبت، رواداری کے فروغ کیلئے ہے۔
تبصرہ