خرم نواز گنڈا پور کا امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون، خیریت دریافت کی
لاہور (19 مئی 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو فون کیا ان کی خیریت دریافت کی اور ان پر حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور اس بات پر اللہ کا شکر ادا کیا کہ وہ حملہ میں محفوظ رہے۔
انھوں نے کہا کہ دہشت گرد ملک میں افراتفری چاہتے ہیں، سیاسی جماعتوں کو رواداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے، داخلی امن و استحکام کے لئے کام کرنا چاہیے باہمی انتشار کا فائدہ امن کے دشمن اٹھائیں گے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف کو فون کیا اور حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
تبصرہ