پاکستان کو داخلی امن و استحکام کی ضرورت ہے: عوامی تحریک
مہنگائی اور بیروزگاری سے عوام سخت پریشان ہیں: راجہ زاہد محمود
ریاست بچانے اور عوام کو ان کے حقوق دینے پر توجہ دینی چاہئے، نائب صدر پی اے ٹی
لاہور (12 مئی 2023) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا ہے کہ یہ وقت سیاست بچانے کا نہیں بلکہ ریاست بچانے کا ہے۔ سب کو ریاست بچانے اور عوام کو ان کے حقوق دینے پر توجہ دینی چاہئے۔ اس وقت پاکستان کو داخلی امن و استحکام کی ضرورت ہے۔ مہنگائی اور بے روزگاری کی وجہ سے عوام سخت پریشان ہیں، غریب عوام کے مسائل کے حل کیلئے سب کو کردار ادا کرنا ہو گا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں پاکستان عوامی تحریک کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ مرکزی نائب صدر پاکستان عوامی تحریک نے مزید کہا کہ سیاسی جھگڑوں میں غریب عوام کو بری طرح کچلا جا رہا ہے، نان روٹی کی قیمت 30 روپے ہو چکی ہے، غریب آدمی اس مہنگی روٹی سے اپنے بچوں کا پیٹ کیسے پالے گا۔
انہوں نے کہ ڈالر 3 سو کا ہو چکا ہے، ملکی و غیر ملکی قرضے خوفناک حد تک بڑھ چکے ہیں، یہ وقت صبر، برداشت اور تحمل کے ساتھ ملک اور عوام کی حفاظت کرنے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس نظام میں بحرانوں کا حل نہیں ہے بلکہ ہر گزرتے دن کے ساتھ بحران مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں، عوام کی برداشت اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ نقصان ملک، عوام اور اداروں کا ہو رہا ہے۔
اجلاس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردار عمر دراز، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، راشد چوہدری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، راجہ ندیم سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ