سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان کی بریت فیصلہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے
حصول انصاف کے لیے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے: مستغیث جواد حامد
لاہور (11 مئی 2023) سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے مستغیث جواد حامد نے انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے فیصلے پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کے مرکزی ملزمان کو بری کردیا ہے جبکہ ہمارے وکلاء کو سنا ہی نہیں گیا۔
ہم نے اے ٹی سی جج کو باضابطہ آگاہ کیا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے ورثا کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ بیرون ملک گئے ہیں اور انہوں نے 21 مئی کو وطن واپس آنا ہے انہیں سنے بغیر فیصلہ نہ کیا جائے اے ٹی سی جج کو مخدوم مجید حسین شاہ کے تمام ٹریول ڈاکیومنٹ بھی دیے گئے۔ مگر ہماری اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا اور یکطرفہ فیصلہ سنا دیا گیا، ہم اس فیصلہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور حصول انصاف کے لیے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تبصرہ