انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے
سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کی بریت پر خرم نواز گنڈاپور کا رد عمل
لاہور (10 مئی 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہمارے وکلاء کو سنے بغیر انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کا یکطرفہ فیصلہ سناتے ہوئے سانحہ کے مرکزی ملزمان کو بری کردیا ہے، اے ٹی سی جج کو باضابطہ آگاہ کیا گیا تھا کہ شہداء کے ورثا کے وکیل مخدوم مجید حسین شاہ بیرون ملک گئے ہیں اور انہوں نے 21 مئی کو وطن واپس آنا ہے انہیں سنے بغیر فیصلہ نہ کیا جائے اے ٹی سی جج کو مخدوم مجید حسین شاہ کے تمام ٹریول ڈاکیومنٹ بھی دیے گئے۔ مگر ہماری اس درخواست کو قبول نہیں کیا گیا اور یکطرفہ فیصلہ سنا دیا گیا، ہم اس فیصلہ کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کریں گے اور حصول انصاف کے لیے قانونی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
تبصرہ