سانحہ ماڈل ٹاؤن: اب انصاف کا خون نہ بہایا جائے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (9 مئی 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی وکیل مخدوم مجید حسین شاہ ایڈوووکیٹ بیرون ملک ہیں جس کی با ضابطہ اطلاع انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کو دی جا چکی ہے، ان کی واپسی پر انہیں سنا جائے اور پھر کوئی فیصلہ کیا جائے، مگر حیرت ہے کہ انسداد دہشتگردی عدالت کے معزز جج شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا کو سنے بغیر ملزمان کی بریت پر دائر درخواستوں پر فیصلہ سنانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ اتنی اجلت کس لئے ہے؟ انہوں نے کہاکہ لاہور ہائیکورٹ میں جے آئی ٹی کا فیصلہ 3 سال سے زیر التوا ہے اگر ملزمان کو چھوڑ دیا گیا تو پھر جے آئی ٹی کس کے خلاف فائنڈنز دے گی۔ انہوں نے کہاکہ 17 جون 2014 کے دن بے گناہوں کا خون بہایا گیا اب انصاف کا خون نہ بہایا جائے۔
تبصرہ