آٹا مہنگا ہونے سے کروڑوں افراد فاقوں کی دہلیز پر آ گئے: قاضی زاہد حسین
گندم کی امدادی قیمت کم کر کے کسانوں کو متبادل ریلیف دیا جائے
حکومت غریب آدمی کے منہ سے روٹی کا سستا نوالہ نہ چھینے:مرکزی صدر پی اے ٹی
لاہور (9مئی 2023)پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ گندم کی امدادی قیمت کم کی جائے گندم آٹا مہنگا ہونے سے کروڑوں افراد فاقوں کی دہلیز پر آ گئے ہیں۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ سال گندم کی امدادی قیمت 22 سو روپے من تھی اس سال 39 سو روپے ہے، امدادی قیمت میں اضافہ سے کروڑوں افراد فاقوں کی دہلیز پر آ گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کو سبسیڈائزڈ بجلی،کھادوں، شرح سود میں کمی، انٹرسٹ فری زرعی مشینری کی خریداری اور سستے بیجز کی فراہمی کی صورت میں ریلیف دیا جائے۔
قاضی زاہد حسین نے کہا کہ اس سے پہلے ہر سال کروڑوں کم آمدنی والے شہری سال بھر کی گندم سٹاک کر لیتے تھے اور وہ کسی حد تک قیمتوں کے اتار چڑھاؤ خوراک کے بحران سے سالہا سال بچے رہتے تھے، سال پہلے ایک چھوٹا خاندان 10 من گندم سال بھر کے لیے بیس سے 25 ہزار میں گندم خرید لیتا تھا آج دس من گندم 40 ہزار میں بھی دستیاب نہیں ہے، حکومت غریب آدمی کے منہ سے روٹی کا سستا نوالہ نہ چھینے اور بلا تاخیر گندم کی امدادی قیمت کم کی جائے اور کسانوں کو متبادل ریلیف دیا جائے۔
تبصرہ