اساتذہ پر فائرنگ کا واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے: خرم نواز گنڈاپور
علم دشمنوں کی جانب سے دہشت گردانہ کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں
واقعہ کی مکمل تحقیقات اور حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (4 مئی 2023ء) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے اپر کرم پارا چنار میں 8 اساتذہ کے بہمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ علم دشمن سفاک دہشت گردوں کی جانب سے اساتذہ پر حملہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے مطابق عبرتناک سزا دی جائے۔
خرم نواز گنڈاپور نے مرحوم اساتذہ کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے ورثاء سے اظہار ہمدردری کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ جاں بحق اساتذہ کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اساتذہ پر فائرنگ کا واقعہ دلخراش اور افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ واقعہ کے متعلق تحقیقات کی جائیں اور حقائق سے عوام کو آگاہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ علم دشمنوں کی جانب سے اس قسم کی دہشت گردانہ کاروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔ روم تھام کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں اور اساتذہ کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت اور امن کے دشمن دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
تبصرہ