مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملہ قابل مذمت ہے: قاضی زاہد حسین
اسرائیل تکریم مذہب و عبادت گاہوں کے عالمی قوانین کا احترام کرے: صدر پی اے ٹی
لاہور (5 اپریل 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین نے ماہ مقدس میں اسرائیلی فوجیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور مسجد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلمانوں کے ماہ مقدس میں بھی ظلم و جبر سے باز نہیں آرہا اور مسلسل اشتعال انگیزی کی جارہی ہے اس پر اقوام متحدہ اور او آئی سی کو سخت نوٹس لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے مسلم دشمنی کا وطیرہ اختیار کررکھا ہے۔ ایک طرف وہ فلسطینیوں کے تسلیم شدہ حقوق کو پامال کررہا ہے دوسری طرف اشتعال انگیزی کر کے بین المذاہب رواداری کے ماحول کو نقصان پہنچا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی نئی حکومت تکریم مذاہب اور عبادت گاہوں کے بین الاقوامی قوانین کا احترام کرے اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مجروح کرنے سے گریز کرے۔
تبصرہ