پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس آج ہوگا
صوبائی انتخابات، ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے اہم فیصلے کیے جائیں گے
اجلاس میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے صوبائی امیدواران بھی شریک ہوں گے
لاہور (31 مارچ 2023) ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے پاکستان عوامی تحریک کا اہم اجلاس آج (ہفتہ) مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہوگا۔
اجلاس میں مرکزی، صوبائی، ضلعی عہدیداران اور صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی اسمبلی کے امیدواران شرکت کریں گے۔اس اہم اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور، آئندہ آنے والے صوبائی انتخابات کے حوالے سے مشاورت اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔
اجلاس میں آئندہ کے سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے اہم اعلانات بھی کیے جائیں گے۔ اجلاس کے بعدپاکستان عوامی تحریک کے رہنما میڈیا کو بریفنگ بھی دیں گے۔
تبصرہ