عوامی تحریک کے امیدواروں کے شمالی و جنوبی پنجاب کے 32حلقوں سے کا غذات جمع
گجرات، سیالکوٹ، گوجرانوالا، منڈی بہاؤالدین کے 23 حلقوں سے کا غذات جمع کروائے گئے
عوامی تحریک کے امیدوار پنجاب کے 119 حلقوں سے الیکشن لڑ یں گے: ترجمان عوامی تحریک
لاہور(21 مارچ 2023ء)پاکستان عوامی تحریک نے سنٹرل پنجاب کے بعد جنوبی اور شمالی پنجاب زون کے اضلاع کے امیدواروں کی فہرست جاری کر دی ہے۔ شمالی پنجاب اور جنوبی پنجاب کے 32انتخابی حلقوں سے امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں۔
پی پی 280 کروڑ لعل عیسن سے محمود الحسن، پی پی 283 لیہ سے مہر سعید احمد ایڈووکیٹ، پی پی 273 مظفر گڑھ سے ریاض خان، پی پی 217 ملتان سے سردار رفیق خان ڈوگر، پی پی 231 وہاڑی سے میاں عرفان، پی پی232 وہاڑی سے محمد ثقلین، پی پی233ضلع وہاڑی سے اقبال یوسف، پی پی234 ضلع وہاڑی سے چوہدری محمد نوید جٹ ایڈووکیٹ، پی پی 241 ضلع بہاولنگر سے اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ، پی پی240 ضلع بہاولنگر سے ماسٹر غلام قادر، پی پی243 ضلع بہاولنگرسے کاشف علی چوہدری، پی پی 207 سے میاں نور احمد سہو، پی پی 259 ضلع رحیم یار خان سے ملک بدر حسین، پی پی286 ڈی جی خان سے محمد فرقان، پی پی 208 خانیوال سے محمد عبد الوکیل، پی پی 6 مری سے امجد ارباب عباسی، پی پی 9 راولپنڈی سے مسز حسن اختر، پی پی 12 راولپنڈی سے سردار نسیم انجم، پی پی 19 راولپنڈی سے سید مدثر حسین شاہ، پی پی 21 چکوال سے طاہر اعوان دلہا ایڈووکیٹ، پی پی 22چکوال سے ملک حاجی طاہر محمود اعوان، پی پی 23 تلہ گنگ طارق جمیل، پی پی 27جہلم سے سید ابرابر حسین شاہ، پی پی 77 سرگودھا سے چوہدری فہیم حیدر چیمہ، پی پی 78سرگودھا سے حیدر سکندر گجر، پی پی 79 سرگودھا سے اورنگزیب رضا خان، پی پی 81 سرگودھا سے ڈاکٹر محمد انور قریشی، پی پی 82 خوشاب سے ملک ظفر اقبال، پی پی 89 بھکر سے سردار صابر خان، پی پی 90 بھکر سے ملک شفا اللہ سگو، پی پی 91 بھکر سے ملک مشتاق اعوان، پی پی 92 بھکر سردار جمعہ خان نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔
دریں اثنا گجرات، گوجرانوالا اور منڈی بہاؤ الدین کے 23حلقوں سے امیدواروں نے کا غذات جمع کروائے ہیں۔ پی پی 28 گجرات سے راشد علی سیال، پی پی 29 گجرات سے پیر ایوب نقشبندی، پی پی 31 گجرات سے سیٹھ وقار قادری، پی پی 32گجرات سے ڈاکٹر مرزا فخر اقبال، پی پی 33 گجرات سے سید محمد ہارون بخاری، پی پی 34گجرات سے مہر محمد یوسف یعفور، پی پی 36 سیالکوٹ سے ملک طاہر اعوان ایڈووکیٹ، پی پی 38 سیالکوٹ سے میاں محمد رضا، پی پی 40 سیالکوٹ سے سہیل بابر،پی پی 41 سیالکوٹ سے رانا اللہ دتہ، پی پی 45 سیالکوٹ سے محمد شفیق طاہر، پی پی 51 گواجرانوالہ سے جاوید چیمہ، پی پی 52گوجرانوالا سے بد ر الزمان چھٹہ، پی پی 53 گوجرانولا سے اعجاز مہر، پی پی 59گوجرانوالا سے ہمایوں چھٹہ، پی پی 57 گوجرانوالا ریاست علی ایڈووکیٹ، پی پی 62 گوجرانوالا سے شفاقت علی قادری، پی پی 63 گوجرانوالا سے میاں اعجاز، پی پی 64 گوجرانوالا سے محمد اسد گوندل، پی پی 65 منڈی بہاؤ الدین سے غضنفر علی ساہی، پی پی 65 منڈی بہاؤ الدین سے محمد اعظم گجر، پی پی 65 منڈی بہاؤ الدین مرزا شبیر حسین نے کاغذات جمع کروائے ہیں۔
تبصرہ