پاکستان عوامی تحریک نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی
100 انتخابی حلقوں سے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے
پی اے ٹی کے پارلیمانی بورڈ نے امیدواروں کے انٹرویوز مکمل کر لئے
شمالی اور جنوبی پنجاب زون کے امیدواروں کی فہرستیں آج 21 مارچ جاری ہونگی
عوامی تحریک موٹر سائیکل کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑے گی: ترجمان عوامی تحریک
لاہور (20 مارچ 2023) پاکستان عوامی تحریک نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی ہے۔ 100 انتخابی حلقوں سے امیدواروں نے کاغذات جمع کروا دئیے ہیں۔
پی پی 77 منڈی بہاؤ الدین سے محمد اعظم گوندل، پی پی 68 منڈی بہاؤ الدین سے حکیم سیف اللہ، پی پی 70 حافظ آباد سے سیٹھ محمد ایوب، پی پی 93 چنیوٹ سے مہر سہیل عباس سپرا، پی پی 95 چنیوٹ سے ممتاز علی قادری ڈانگرا، پی پی 96 چنیوٹ سے مہر محمد سہیل کلہو، پی پی 98 جڑانوالہ سے غلام مصطفی سنگھیڑا، پی پی 99 جڑانوالہ سے خان ظفر محمود خان، پی پی 104سمندری سے رانا حافظ محمد عثمان، پی پی 97 فیصل آباد سے میاں ریحان مقبول، ڈاکٹر خلیل الرحمن بھٹہ، پی پی 106 فیصل آباد سے رانا عبدالجبار، پی پی 107 فیصل آباد سے بشارت جسپال، ارشد گجر، پی پی 110 فیصل آباد سے حافظ رب نواز انجم، میاں سہیل مقصود، پی پی 112 فیصل آباد سے میاں کاشف محمود، پی پی 113 فیصل آباد سے علامہ سعید کاوش، پی پی 114 فیصل آباد سے محمد یعقوب قادری انصاری، پی پی 115 فیصل آباد سے محمود یاسین بھٹی ایڈووکیٹ، پی پی 115 فیصل آباد سے محمد اشرف قادری، پی پی 117 فیصل آباد سے ملک سرفرازقادری، چودھری سہیل شوکت، پی پی 119 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے رانا ادریس، پی پی 121 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے راجہ افتخار الحسن جنجوعہ، پی پی 122 ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میاں سجاد مسعود، پی پی 128 جھنگ سے مہر سجاد انور مرالی، پی پی 129 جھنگ سے طاہر عباس، پی پی 130 جھنگ سے سلیم قادری، پی پی 135 مریدکے سے ملک کرامت علی منگوترا، پی پی 136مریدکے سے رانا محمد جمیل، محمد آصف سلہریا ایڈووکیٹ، پی پی 137 مریدکے سے عبدالقیوم لودھی، پی پی 138سے ندیم جوئیہ، پی پی 140شیخوپورہ سے عبدالحمید مصطفوی، پی پی 175قصور سے میاں محمد حنیف، پی پی 176 قصور سے محمد اشرف ضیغم، پی پی 177 قصور سے شبیر احمد بھٹی، پی پی 178 پتوکی سے اقبال ساجد، پی پی 179 پتوکی سے ڈاکٹر محمد ارشد صدیقی، پی پی 180 پتوکی سے رانا محمد اشرف ایڈووکیٹ، پی پی 183 اوکاڑہ سے محترمہ عنبر ستارہ، پی پی 184 اوکاڑہ سے قاری مظہر فرید سیال ایڈووکیٹ، پی پی 185 اوکاڑہ سے خالد محمود صدیقی، پی پی 186 اوکاڑہ سے چودھری علی حسنین سنگوکا، پی پی 187 اوکاڑہ سے ملک احمد اخوان اعوان، پی پی 188 اوکاڑہ سے چودھری غلام سرور گجر، پی پی 189 اوکاڑہ سے حافظ مدثر حنیف قادری، پی پی 190 اوکاڑہ سے ڈاکٹر چودھری محمد رفیع کمبوہ، پی پی 191 پاکپتن سے حاجی محمد اسلم بھٹی، پی پی 192 پاکپتن سے میاں اسرار حسین سسل، پی پی 192 پاکپتن سے پیر مزمل مرتضیٰ اٹھوال، پی پی 193 پاکپتن سے رانا غلام مصطفی فریدی، پی پی 194 پاکپتن سے میاں مشتاق احمد بھٹی، پی پی 196 ساہیوال سے راؤ تعارف خان، پی پی 197 ساہیوال سے سلوت شہزاد پراچہ، پی پی 198ساہیوال سے راؤ طارق شہزاد، پی پی 199 ساہیوال سے میاں لیاقت علی کاٹھیہ، پی پی 200 ساہیوال سے چودھری نصیر قادر گجر، پی پی 201 ساہیوال سے ولایت علی رحمانی نے اپنے کاغذات جمع کروائے۔
پاکستان عوامی تحریک شمالی پنجاب کے صدر قاضی شفیق اور جنوبی پنجاب کے صدر میاں نور احمد سہو نے کہا کہ ٹکٹ ہولڈرز کی فہرست آج مورخہ 21 مارچ کو جاری کر دی جائے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے پارلیمانی بورڈ نے ٹکٹ ہولڈرز کے انٹرویوز مکمل کر لئے ہیں اور امیدواروں کو رابطہ عوام مہم میں تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عوامی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے امیدوار موٹر سائیکل کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے۔
تبصرہ