عوامی تحریک کے امیدواروں نے 100 حلقوں سے کاغذات جمع کروائے: راجہ زاہد محمود
امیدواروں کی مکمل فہرست آج 20 مارچ کو جاری کریں گے: نائب صدر عوامی تحریک
لاہور (19 مارچ 2023) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود نے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے امیدواروں نے 100 سے زائد حلقوں میں کاغذات نامزدگی جمع کروا دیے ہیں اور انتخابی مہم شروع ہے۔ امیدوار ڈور ٹو ڈور رابطہ عوام مہم کو تیز کریں۔
انہوں نے کہا کہ امیدواروں کی مکمل فہرست آج 20 مارچ کو میڈیا کو جاری کریں گے۔ر اجہ زاہد محمود نے کہا کہ ساری تجربہ کار جماعتیں عوام کو ریلیف دینے اور ملک سنبھالنے میں فیل ہو گئی ہیں۔ یہ نظام ملک کی جڑیں کاٹ رہا ہے۔ اس نظام کو مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا۔ عوامی تحریک کے نمائندے اس نظام کو بدلنے کی جدوجہد کر رہے ہیں۔ نظام سے نجات کے لئے تعلیم یافتہ اور دیانت دار نمائندوں کا اسمبلیوں میں جانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے والوں کے پاس ملک چلانے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔
تبصرہ