نااہل حکمرانوں نے چند ماہ میں ملک کو ترقی پذیر سے زوال پذیر کردیا ہے: ملک کرامت علی
اس فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرنا ہوگا: جنرل سیکرٹری پی اے ٹی سینٹرل پنجاب
عوامی تحریک نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے، کارکنان انتخابات کی تیاری کریں: صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے گفتگو
لاہور (19 مارچ 2023)پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری ملک کرامت علی نے کہا ہے کہ ملک میں کمر توڑ مہنگائی، بیروزگای، بد امنی،کرپشن سمیت تمام مسائل کرپت قیادت و فرسودہ نظام کا نتیجہ ہے۔ ملک لوٹنے والوں نے مہنگائی، بیروزگاری، بیرونی قرضوں کے نئے ریکارڈ قائم کردئیے ہیں۔ نااہل حکمرانوں نے چند ماہ میں ملک کو ترقی پذیر سے زوال پذیر کردیا ہے۔ اس فرسودہ نظام اور اس کے رکھوالوں کو مسترد کرنا ہوگا۔
پاکستان عوامی تحریک کی جدوجہد عوام کی خوشحالی اور عوام کے حقوق کے لئے ہے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر پچاس فیصد سے زاہد لیوی لی جارہی ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں پچھلے چند ماہ میں روزانہ کی بنیاد پر اضافہ ہورہا ہے۔ اشیائے خورونوش دالیں، گھی، چینی، چاول، آٹا کی قیمتیں دو سو فیصد تک بڑھ چکی ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد، لاہور، اوکاڑہ اور ساہیوال سے صوبائی اسمبلی کے امیدواروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملک کرامت علی نے کہا کہ بیروزگاری میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے غریب و متوسط طبقہ کے لئے جینا مشکل ہوگیا ہے۔ تمام حالات نااہل حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ہیں۔
ملک کرامت علی نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں نے پنجاب میں 100 سے زاہد امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ہیں۔ ملک کرامت علی نے امیدواروں کو ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم میں تیزی لانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان عوامی تحریک نے انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے کارکنان انتخابات کی تیاری کریں۔ عوام سے رابطے میں تیزی لائیں۔
پاکستان عوامی تحریک کا سیاسی ویژن پنجاب کے ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچانا عوامی تحریک کے عہدیداران اور کارکنا کی ذمہ داری ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی ظلم و استحصال پر مبنی نظام کو بدلنے کے لئے بے مثال قربانیاں ہیں۔عوامی تحریک ایک نظریاتی جماعت ہے اور جدوجہد، عوام کی خوشحالی و ملک کو حقیقی جمہوریت کے ٹریک پر لانے کے لئے ہے۔
تبصرہ