تعلیم یافتہ اور باکردار نمائندوں کا اسمبلیوں میں بیٹھنا ضروری ہے: خرم نواز گنڈاپور
پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی
تحریک
امیدوار اور کارکنان ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم و انتخابی مہم فوری شروع کریں
لاہور، فیصل آباد، دیپالپور سے صوبائی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے امیدواروں سے گفتگو
لاہور (16مارچ 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور سے لاہور، فیصل آباد، دیپا لپور سے صوبائی انتخابات کے لئے کاغذات جمع کروانے والے امیدواروں نے ملاقات کی، عوامی تحریک کے امیدواروں نے 100 سے زائد حلقوں سے کاغذات جمع کروا دیے ہیں۔
امیدواروں سے گفتگو کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ نظام کی تبدیلی ووٹ اور اداروں کی تکریم کے لیے تعلیم یافتہ اور باکردار نمائندوں کا اسمبلیوں میں بیٹھنا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ امیدوار پوری تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں پاکستان عوامی تحریک نے ہمیشہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی بات کی ہے۔ ملک کو معاشی تباہی، مہنگائی اور مسائل کے عذاب میں مبتلا کرنے والوں کو عوام جانتے اور پہچانتے ہیں۔
خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک کے امیدواروں کو انتخابی مہم چلانے کے لئے حکمت عملی کی تیاری کی ہدایات دیتے ہوئے مزید کہا کہ امیدوار اور کارکنان ڈور ٹو ڈور عوامی رابطہ مہم و انتخابی مہم فوری شروع کریں۔ امیدوار اپنے اپنے حلقوں میں عوام سے رابطے میں تیزی لائیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اسمبلی کے اندر ہوں یا باہر ہمار اہدف ہمیشہ عوام دشمن سیاسی نظام کی تبدیلی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ اس کرپٹ اور فرسودہ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ اس نظام نے غریب کا استحصال کیا اور سوائے مایوسی کے کبھی کچھ نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ امیدوار اور کارکنان یونین کونسل سے پی پی سطح تک عوامی رابطہ مہم شروع کریں۔ پاکستان عوامی تحریک کا سیاسی ویژن صوبے کے ہر گھر اور ہر فرد تک پہنچائیں۔ ملاقات کرنے والوں میں پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری، میاں کاشف محمود، انجینئر ملک محمد احمد اعوان، محمد ثاقب بھٹی، سردار عارف علی، رانا ربنواز انجم، انجینئر لطیف احمد شامل تھے جبکہ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی اور مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری بھی اس موقع پر موجود تھے۔
تبصرہ