یہ نظام قوم کو متحد نہیں ہونے دے گا: ڈاکٹر سلطان چوہدری
الیکشن شیڈول کے بعد جلاؤ گھیراؤ کا مطلب الیکشن کو سبوتاژ کرنا ہے
شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا 8 سالوں سے انصاف کے حصول کیلئے دربدر ہیں: صدر پی اے ٹی لاہور
لاہور (14مارچ 2023) پاکستان عوامی تحریک لاہور کے صدر ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس نے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں بلااشتعال فائرنگ کرکے 14 شہری قتل کردیئے اور 100 سے زائد لوگوں کو شدید زخمی کر دیا آج کے دن تک کسی کو سزا نہیں ملی، شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثا 8 سالوں سے انصاف کے حصول کیلئے دربدر ہیں۔ یہ عوام دشمن نظام کبھی بھی قوم کو متحد نہیں ہونے دے گا اسی طرح ایک ایک کر کے لاشیں گرتی رہیں گی اور مائیں بین کرتی رہیں گی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کہی ہوئی ہر بات سچ ثابت ہو رہی ہے۔انہوں نے کہاتھا کہ پر امن احتجاج کا حق بھی چھین لیا جائے گا۔ الیکشن کے شیڈول آنے کے بعد جلاؤ گھیراؤ کا صاف مطلب ہے کہ عدالت کے حکم پر ہونے والے الیکشن کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے۔
ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ اس وقت پاکستان کا بچہ بچہ مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے، عوام ریلیف کے لیے تڑپ رہے ہیں مگر ایوانوں سے نفرت کے الاؤ نکل رہے ہیں
تبصرہ