الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند کاغذات جمع کروا دیں: عوامی تحریک
الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند کاغذات جمع کروا دیں: عوامی تحریک
ہم اسمبلی کے اندر ہوں یا باہر ہمارا منشور نظام کی تبدیلی ہے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (13 مارچ 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ پنجاب کے ممکنہ الیکشن میں حصہ لینے کے خواہشمند امیدوار اپنے اپنے زونل صدور سے مل کر کاغذات نامزدگی جمع کروا دیں، ہم اسمبلی کے اندر ہوں یا باہر نظام کی تبدیلی ہمارا منشور ہے۔
انھوں نے کہا آئین پاکستان کے تحت جو نظام رائج ہے اس کے تحت انتخابی سیاست میں حصہ لینا مجبوری ہے تاہم ظلم کے نظام کے خلاف آواز اٹھاتے رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہا ہوا ایک ایک حرف سچ ثابت ہو چکا یہ نظام مکمل طور پر فیل ہو چکا ہے۔
اس نظام میں پولیس کے زریعے معصوم لوگوں کو قتل کیا جا رہا ہے اور پولیس کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جو پولیس آج کر رہی ہے یہی کچھ سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ہوا اس وقت ظلم و بربریت کے خلاف کوئی نہیں بولا تھا اور آج وہ آگ ہر گھر تک پہنچ رہی ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے اس وقت کہا تھا لوگ آج میرے ساتھ نہ نکلے تو ایک وقت آئے گا پرامن احتجاج کا حق بھی چھین لیا جائے گا اور آج سب دیکھ رہے ہیں عملاً سب کچھ ہو رہا ہے۔
تبصرہ