نام نہاد جمہوری نظام ملک کو کمزور کر رہا ہے: میاں ریحان مقبول
عوامی تحریک سنٹرل پنجاب ہر حلقہ سے امیدوار کھڑے کرے گی
صوبائی اسمبلی کے امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کروائیں: صدر سنٹرل پنجاب
لاہور (13 مارچ 2023) پاکستان عوامی تحریک صوبائی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔ تمام حلقہ جات سے امیدواران میدان میں پنجہ آزمائی کریں گے۔ ملک میں تمام سیاسی پارٹیاں صرف انتقامی سیاست پہ عمل کر رہی ہیں جبکہ پاکستان عوامی تحریک عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے۔ ہم اس ملک میں رائج کرپٹ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں جس نے ہمیشہ غریب کا استحصال کیا۔
پاکستان عوامی تحریک نظام گرانے اور متبادل نظام قائم کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اس کے لیے پاکستان عوامی تحریک ہر حکمتِ عملی سے کام لے گی۔ آئندہ متوقع انتخابات میں عوامی تحریک حیران کن نتائج دکھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار صدر سنٹرل پنجاب میاں ریحان مقبول نے آن لائن اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ میاں ریحان مقبول نے تمام کارکنان و ذمہ داران کو انتخابی مہم تیز کرنے اور کاغذات نامزدگی کے لیے امیدواروں کی فہرستیں بھیجنے کی ہدایات جاری کیں۔
تبصرہ