پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس
ملکی حالات اور پنجاب میں الیکشن کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی
عوامی تحریک انتخابات کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کررہی ہے: خرم نواز گنڈا پور
لاہور (10 مارچ 2023) پاکستان عوامی تحریک کی سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کا ہنگامی اجلاس سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چاروں صوبوں سے تعلق رکھنے والے ممبران ایگزیکٹوکونسل نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ ملکی حالات اور پنجاب میں الیکشن کے بارے میں تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ انتخابی مہم چلانے کے لئے تمام جماعتوں کو تحفظ اور آزادانہ ماحول فراہم کرنا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک انتخابات کے حوالے سے وسیع تر مشاورت کررہی ہے مشاورت کے بعد کارکنوں اور ذمہ داران کو لائحہ عمل دیں گے۔
تبصرہ