خرم نواز گنڈاپور کا ڈاکٹر سلطان محمود چودھری کے ماموں جان کے انتقال پر اظہار افسوس
لاہور (8 فروری 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور ڈاکٹر سلطان محمود چودھری کے ماموں جان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بخشش، مغفرت اور بلند درجات کیلئے دعا کی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جملہ سواگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
دریں اثنا پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، عارف چودھری، سردار عمر دراز، راجہ ندیم، شفاقت مغل، رانا نفیس حسین قادری، نورین علوی ودیگر رہنماؤں نے بھی ڈاکٹر سلطان محمود چودھری کے ماموں جان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔ رہنماؤں نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
تبصرہ