عوام کو تحفظ دینا پولیس کی ذمہ داری ہے: خرم نواز گنڈاپور
عوامی تحریک پسرور کے رہنما فاروق سلہریا کے گھر فائرنگ کرنیوالے ملزم پکڑے جائیں
ڈی پی او سیالکوٹ سنگین واقعہ کا نوٹس لیں، سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
لاہور (25 جنوری 2023) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پسرور میں عوامی تحریک کے مقامی عہدیدار محمد فاروق سلہریا کے گھر پر فائرنگ کی گئی اور اہل خانہ کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، کھلی دہشتگردی کے اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ واقعہ کی ایف آئی آر تمام تر تفصیلات کے ساتھ مقامی تھانہ میں درج کروا دی گئی ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ دہشتگرد اور شر پسند عناصر قانون پسند اور پر امن شہریوں کو مذموم مقاصد کیلئے ہراساں کرتے ہیں تحفظ فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، ڈی پی او سیالکوٹ واقعہ کا نوٹس لیں اور انکوائری رپورٹ منگوائیں اور ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے ہدایات جاری کریں۔ معصوم انسانوں پر جان لیوا حملے کرنے اورلاء اینڈ آرڈر سے کھیلنے والے عناصر کسی رو رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔
تبصرہ