انتخابی نظام ناقص اور غیر معتبر ہے: قاضی زاہد حسین
عوامی تحریک نے انتخابی اصلاحات کے لئے لانگ مارچ کیا: صدر عوامی تحریک
انتخابی نظام بدعنوانوں کاسہولت کار ہے: میاں ریحان، قاضی شفیق، نوراحمد سہو
عوامی تحریک کی ”اصلاحات پھر انتخابات“ کے موضوع پر سوشل میڈیا مہم
انتخابی نظام ناقص اور غیر معتبر ہے: قاضی زاہد حسین
— PAT (@PATofficialPK) January 17, 2023
عوامی تحریک نے انتخابی اصلاحات کے لئے لانگ مارچ کیا: صدر عوامی تحریک
انتخابی نظام بدعنوانوں کاسہولت کار ہے: میاں ریحان، قاضی شفیق، نوراحمد سہو
عوامی تحریک کی ”#اصلاحات_پھر_انتخابات“ کے موضوع پر سوشل میڈیا مہم pic.twitter.com/lH8Slv6fNJ
قاضی زاہد حسین نے کہا کہ اس نظام کے تحت پڑھا لکھا رزق حلال کمانے والا الیکشن نہیں لڑسکتا کیونکہ ایک مخصوص مافیا نے الیکشن کو کروڑوں، اربوں کا کھیل بنادیا ہے۔ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا اترنے والوں کو ہی الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے۔ پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے زونل صدور میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو اور سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اصلاحات کے بغیر انتخابات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا۔ کراچی کے بلدیاتی انتخابات کے نتایج ہمارے سامنے ہیں۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے تاریخی جملہ ادا کیا تھا کہ اس نظام کے تحت 100 الیکشن بھی ہو جائیں تبدیلی نہیں آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک انتخابی اصلاحات کے لئے ہر سطح پر اپنی آواز بلند کرتی رہے گی۔ جب تک انتخابی اصلاحات نہیں ہوں گی اس وقت تک ڈاکو، چور، لٹیرے مسلط رہیں گے۔
تبصرہ