غریبوں کی امداد کھا جانے والے حکمران معیشت بحال نہیں کرسکتے: عارف چوہدری
ایسی اسمبلیوں کا کیا فائدہ جس میں عوام خودکشیوں پر مجبور ہوں
جس ہاتھ کو نیچے رہنے کی لت پڑ جائے وہ کبھی اوپر نہیں اٹھ سکتا: مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن
لاہور (14 جنوری 2023ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری کوارڈینیشن عارف چوہدری نے کہا ہے کہ ایسی اسمبلیوں کا کیا فائدہ جس میں عوام خودکشیوں پر مجبور ہوں اور حکمران دنیا سے بھیک مانگتے پھریں۔ پی ڈی ایم والے سمجھتے ہیں کہ ملک معاشی اعتبار سے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے تو پھر نواز شریف، آصف علی زرداری، اسحاق ڈار، شہباز شریف، حمزہ شہباز سمیت تمام پی ڈی ایم کے راہنما اپنے اثاثے اور بنک اکاؤنٹس پاکستان شفٹ کریں ہمیں یقین ہے ان کے کم سے کم اثاثے اور بنک اکاؤنٹس آئی ایم ایف کے ایک مکمل مالیاتی پروگرام سے زیادہ نکلیں گے۔ عارف چوہدری نے کہا کہ جن حکمرانوں کے اپنے اثاثے اور کاروبار بیرون ملک ہوں ان کے کہنے پر بیرونی سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیسے کریں گے؟ انہوں نے کہا کہ اخلاقی دلوالیہ پن اور فرسٹریشن کی انتہا ہے کہ سیلاب زدگان کی مدد کے اعلانات پر کروڑوں روپے کے اظہار تشکر کے اشتہار شائع کروائے گئے غریب عوام کی حالت زار دکھا کر امداد اکٹھی کر کے اترانے والے حکمرانوں سے معیشت بحالی کی توقع نہیں رکھی جا سکتی۔ جس ہاتھ کو نیچے رہنے کی لت پڑ جائے وہ کبھی اوپر نہیں اٹھ سکتا۔
تبصرہ