بے نظیر بھٹو شہید منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں: خرم نواز گنڈاپور
دہشت گردی کے خلاف ان کا مؤقف ٹھوس اور بے لچک تھا، سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
محترمہ کی شہادت کے دکھ کو پاکستان کے ہر شہری نے محسوس کیا، خلاء پُر نہیں ہوا
بے نظیر بھٹو شہید منہاج القرآن کی لائف ممبر تھیں: خرم نواز گنڈاپور
— PAT (@PATofficialPK) December 27, 2022
دہشت گردی کے خلاف ان کاموقف ٹھوس اور بے لچک تھا: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
محترمہ کی شہادت کے دکھ کو پاکستان کے ہر شہری نے محسوس کیا، خلاء پُر نہیں ہوا@GandapurPAT #BenazirSymbolOfDemocracy pic.twitter.com/hq2ZkoySBf
لاہور (27 دسمبر 2022) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی 15ویں برسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو شہید منہاج القرآن انٹرنیشنل کی لائف ممبر اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا بے حد احترام کرتی تھیں۔ ان کی شہادت سے پیدا ہونے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو سکے گا۔ وہ دہشت گردی کے خلاف ٹھوس اور بے لچک مؤقف رکھتی تھیں۔ محترمہ تعلیم یافتہ، باشعور اور پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اس کے نشیب و فراز سے اچھی طرح آگاہ تھیں۔ محترمہ اپنے والد ذوالفقار علی بھٹو کی طرح نڈر اور دبنگ سیاسی راہ نما تھیں۔ ان کی شہادت کے دکھ کو پاکستان کے ہر شہری نے محسوس کیا۔
انہوں نے کہا کہ محترمہ کو بچھڑے 15 سال ہو گئے مگر محب وطن سیاسی و جمہوری حلقے آج بھی ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کو اپنی سیاسی زندگی میں بدترین انتقامی رویوں اور کارروائیوں کا سامنا رہا مگر انہوں نے کبھی ریلیف اور اقتدار کے لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا۔ جمہوریت، قانون اور پارلیمنٹ کی بالادستی کے لئے ان کی خدمات قابل تحسین ہیں۔
تبصرہ