عوامی تاجر اتحاد کا 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا اظہار
تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر ہونے والے فیصلے کارگر نہیں ہونگے: الطاف رندھاوا
توانائی کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے تاجروں کو قربانی دینے کا کہاجاتا ہے، کوآرڈینیٹر عوامی تاجر اتحاد
لاہور (23 دسمبر 2022) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے مرکزی کوآرڈینیٹر الطاف حسین رندھاوا نے مارکیٹوں کو جلد بند کرنے کے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ توانائی کا مسئلہ حل کرنے کی بجائے ہر بار تاجروں کو قربانی دینے کا کہا جاتا ہے۔ مارکیٹوں کو جلد بند کرنا تاجروں کا معاشی قتل ہو گا اور تاجروں کا معاشی قتل۔ حکومت تاجروں کو اعتماد میں لئے بغیر ایسا کوئی فیصلہ نہ کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی تاجر اتحاد کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں عوامی تاجر اتحاد کے مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ عوامی تاجر اتحاد پاکستان رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کے فیصلے کو قبول نہیں کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چھوٹے تاجر پہلے ہی مہنگائی کی وجہ سے معاشی مسائل سے دو چار ہیں۔ رات 8 بجے مارکیٹیں بند کر نے کا فیصلہ تاجروں کو مزید پریشانی میں مبتلا کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان جیسے بڑے شہروں کی معاشی ترقی متاثر ہو گی اور ہزاروں افراد کے بے روزگار ہو جانے کا خدشہ بھی ہے، رات 8 بجے مارکیٹیں بند کرنے کا فیصلہ دانشمندانہ نہیں، اس طرح کے فیصلے معیشت مزید مشکلات پیدا کریں گے۔
اجلاس میں چیئرمین عوامی تاجر اتحاد حاجی محمد اسحق، راشد چوہدری، ثاقب بھٹی، نوید بٹ، حفیظ الرحمان خان و دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔
تبصرہ