خرم نواز گنڈاپور کا چمن بارڈر پر معصوم شہریوں کی شہادت پر اظہار افسوس
معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے: خرم نواز گنڈاپور
پاکستانی شہری علاقوں پر فائرنگ بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے
سرحد پر شہریوں کی حفاظت دونوں ممالک کی ذمہ داری ہے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (14 دسمبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے چمن بارڈر پر پیش آنے والے افسوس ناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے معصوم شہریوں کی شہادت اور زخمی ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان نے مشکل کی ہر گھڑی میں افغانستان اور اس کے عوام کی مدد کی آج لاکھوں مہاجرین پاکستان میں آباد ہیں، افغانستان کی برادر اسلامی حکومت دونوں ملکوں کے تعلقات خراب کرنے والے عناصر پر نظر رکھے، خرم نوازگنڈاپور نے شہداء کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوسناک اور قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے سفارتی سطح پر فول پروف اقدامات کیے جائیں۔
تبصرہ