قتل سنگین جرم مظلوم کو انصاف نہ دینا اس سے بڑ اجرم: خرم نواز گنڈاپور
آج کل دھڑا دھڑ مقدمات ختم اور بے گناہیاں ”ثابت“ ہو رہی ہیں
ہمارا نظام انصاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس میں بھی فیصلہ سنائے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (11 دسمبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ آج کل دھڑا دھڑ مقدمات ختم اور بے گناہیاں ”ثابت“ ہورہی ہیں۔ ہمارا نظام انصاف سانحہ ماڈل ٹاؤن کے کیس کا فیصلہ بھی سنائے۔ 8 سال سے غیر جانبدار تفتیش کا فیصلہ بھی نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن نہ تو رات کے اندھیرے میں ہوا اور نہ کسی غار میں قتل و غارت ہوئی پولیس نے دن دہاڑے کیمرے کی آنکھ کے سامنے 14 لاشیں گرائیں اور لاہور کے پوش علاقہ ماڈل ٹاؤن کی گلیاں اور گراؤنڈ خون سے سرخ کردیے مگر انصاف کے اداروں کو 8 سال کے بعد بھی قاتلوں کے سراغ نہیں مل رہے حالانکہ ہم نے ریاست کی مدد کی اور قاتلوں کے چہرے، نام اور پتے تبوتوں کے ساتھ جمع کروائے مگر 8 سال گزر جانے کے بعد بھی انصاف کی طرف کوئی پیش رفت نہیں ہوہی۔ انہوں نے کہا کہ قتل ایک سنگین جرم ہے مگر مظلوم کو انصاف نہ دینا اس سے بڑ جرم ہے۔
تبصرہ