خرم نواز گنڈاپور و عوامی تحریک کے قائدین کا صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے صحافی صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ اللہ رب العزت ان کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول، سیکرٹری کوآرڈینیشن عارف چودھری، مظہر محمود علوی، چودھری عرفان یوسف،علامہ عین الحق بغدادی، عبدالحفیظ چودھری، سوشل میڈیا ہیڈ پی اے ٹی آصف گجر و دیگر قائدین نے صدیق جان کی والدہ کے انتقال پر ان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔
تبصرہ