سردراز عمر دراز خان پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ممبر مقرر
سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن
جاری کر دیا
عوامی تحریک کے رہنماؤں کی سردار عمر دراز خان کو اہم ذمہ داری کے ملنے پر مبارکباد
پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن سردراز عمر دراز خان کو سنٹرل ایگزیکٹو کونسل پاکستان عوامی تحریک کا ممبر مقرر کر دیا گیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، میاں ریحان مقبول، ملک کرامت علی، عارف چوہدری سمیت دیگر مرکزی، صوبائی و ضلعی رہنماؤں نے سردار عمر دراز خان کو یہ اہم ذمہ داری کے ملنے پر مبارکباد دی ہے۔
تبصرہ