اداکار اسماعیل تارا کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کا اظہار افسوس
سماعیل تارا مرحوم کا شمار فن کے اساتذہ میں ہوتا ہے: قاضی زاہد حسین
اسماعیل تارا فنون لطیفہ کی دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتے تھے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (25 نومبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین اور سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے ٹی وی، فلم اور اسٹیج کے سینئر اداکار معروف کامیڈین اسماعیل تارا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی بخشش و مغفرت اور درجات کی بلندی کے لئے دعا کی ہے۔ قاضی زاہد حسین نے کہا ہے کہ اسماعیل تارا نے ٹی وی، فلم اور اسٹیج پر ہر طرح کا کردار نبھایا اور اپنے بہترین فن کے ذریعے اس کردار میں ایسی جان ڈالی کہ وہ کردار ہمیشہ کے لئے امر ہوگیا۔ اسماعیل تارا مرحوم کا شمار فن کے اساتذہ میں ہوتا ہے۔ فن کے شعبے میں اسماعیل تارا کی خدمات یاد رکھی جانے کے قابل ہیں۔ اسماعیل تارا بے شمار صلاحیتیوں کے مالک اور فنون لطیفہ کی دنیا میں اپنی ایک الگ شناخت رکھتے تھے۔ اللہ تعالیٰ اسماعیل تارا کے درجات بلند کرے اور ان کے خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
تبصرہ