عوامی تحریک کے وفد کی زمان پارک میں عمران خان سے ملاقات
وفد نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عمران خان کی خیریت دریافت کی
لاہور (15 نومبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی قیادت میں وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے زمان پارک میں ملاقات کی۔ رہنماؤں نے عمران خان کی عیادت کی۔ بانی سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے بھی عمران خان کی خیریت دریافت کی۔ وفد میں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، رحیم علی رزاق شامل تھے۔
تبصرہ