عوامی لائرز موومنٹ کے زیراہتمام عوامی وکلاء کنونشن 12 اکتوبر (ہفتہ) کو ہو گا
صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کنونشن کی صدارت کریں گے
لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہمارے صدارتی امیدوار ہیں
عوامی لائرز موومنٹ لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کے ساتھ ہے، نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ
لاہور (10 نومبر 2022) پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء ونگ، عوامی لائرز موومنٹ (پام) کے زیراہتمام عوامی وکلاء کنونشن 12 اکتوبر (ہفتہ) کو مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں منعقد ہو گا، صدر تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کنونشن کی صدارت کریں گے۔ کنونشن میں پنجاب بھر سے وکلاء برادری کے نمائندے شرکت کریں گے۔ کنونشن میں امید وار برائے صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن، معروف قانون دان لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کی انتخابی مہم میں تیزی لانے کیلئے ممبر وکلا کو مزید متحرک و فعال کیا جائے گا۔ لہراسب خان گوندل کی انتخابی مہم کے حوالے سے کارنر میٹنگز، وکلاء رابطہ مہم کے سلسلے میں تشکیل دی گئی کمیٹیوں کو اہم اہداف دئیے جائیں گے۔ کنونشن میں لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور، حفیظ الرحمان چوہدری ایڈووکیٹ، سردار اکبر علی ڈوگر ایڈووکیٹ، نور صمد خان ایڈووکیٹ، افتخار احمد میاں ایڈووکیٹ، محمد اقبال موہل ایڈووکیٹ، ارشد باجوہ ایڈووکیٹ سمیت وکلا رہنما بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
کنونشن کے انتظامات و تیاریوں کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر نائب صدر عوامی لائرز موومنٹ نعیم الدین چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں ہمارے صدارتی امیدوار ہیں۔ لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کامیابی کے بعد وکلا برادری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وکلا برادری متحد ہے اور ملک و قوم کی فلاح و بہبود کیلئے ہر وقت تیار رہتی ہے۔ عوامی لائرز موومنٹ لہراسب خان گوندل ایڈووکیٹ کے ساتھ ہے اور ان کی کامیابی ان شاء اللہ یقینی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی لائرز موومنٹ کی جدوجہد آئین و قانون کی بالادستی کیلئے ہے۔
اجلاس میں انوار اختر ایڈووکیٹ، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، ناصر اقبال ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ، شکیل ممکاایڈووکیٹ، حافظ ناصر اعوان ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔
تبصرہ