لانگ مارچ کا حصہ بننے کی خبریں درست نہیں
ہمارے ساتھ کسی سطح پر کوئی مشاورت نہیں ہوئی: ترجمان عوامی تحریک
لاہور (26اکتوبر 2022) پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا حصہ بننے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی خبر درست نہیں ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے ساتھ کسی بھی سطح پر کوئی رابطہ یا مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی ہم اس لانگ مارچ کا حصہ ہیں۔ پاکستان لاتعداد مسائل سے دوچار ہے۔ ہم دعا کرتے ہیں کہ پاکستان کے حق میں بہتر فیصلے ہوں۔
تبصرہ