خرم نواز گنڈاپور کا چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کا دورہ
ملکی ترقی کاروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے
معیشت کے استحکام میں تاجر برادری کا کردار مرکزی ہے: سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز سرگودھا کے عہدیداران نے خرم نواز گنڈاپور کا پرتپاک استقبال کیا
صدر چیمبر آف کامرس سرگودھا ساجد حسین تارڑ نے خرم نواز گنڈاپور کو تفصیلی بریفنگ دی
لاہور (25 اکتوبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا اور سمال ٹریڈرز اینڈ انڈسٹریز سرگودھا کا دورہ کیا، چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سرگودھا کے عہدیداران و ممبران نے خرم نواز گنڈاپور کا پرتپاک استقبال کیا۔
خرم نواز گنڈاپور نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا، صدر چیمبر آف کامرس سرگودھا ساجد حسین تارڑ نے خرم نواز گنڈاپور کو چیمبر آف کامرس سرگودھا کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ خرم نواز گنڈاپور نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرگودھا چیمبر آف کامرس کے پلیٹ فارم سے جس طرح معاشی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا رہا ہے وہ قابل تحسین اور قابل تقلید بھی ہے۔ انہوں نے کہاکہ انرجی کے بحران اور مہنگی بجلی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیاں فروغ نہیں پا رہیں۔
اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے سینئر نائب صدر حیدر منظور تارڑ، نائب صدر راجہ سہیل احمد، سیکرٹری جنرل خالد خان، مہر محمد اشرف، میاں ماجد حیات، طارق رؤف دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔ چیمبر آف کامرس کے عہدیداران نے خرم نواز گنڈاپور کو شیلڈ بھی پیش کی۔
دریں اثناء سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے سرگودھا سمال انڈسٹریز اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے بھی ملاقات کی۔ سمال انڈسٹریز اینڈ ٹریڈرز کے عہدیداران سے گفتگو کرت ہوئے خرم نواز گنڈاپور نے کہا کہ ملکی ترقی کروباری طبقے کی خوشحالی سے ہی ممکن ہے۔
اس موقع پر بانی صدر سمال انڈسٹریز اینڈ ٹریڈرز سرگودھا شیخ آصف اقبال، سابق سینئر نائب صدر امجد محمود بھٹی، صدر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر، انعام اللہ وڑائچ، شیخ بلال ظفر، میاں ماجد حیات اور تحریک منہاج القرآن کے رہنما اقبال کا شف، ذوالفقار علی، صدر الحسن پارس بھی موجود تھے۔
تبصرہ