ارشد شریف کی ناگہانی موت پر دلی افسوس ہے: ترجمان پاکستان عوامی تحریک
جسد خاکی پاکستان لانے کے انتظامات کئے جائیں
واقعہ کے بارے میں حقائق سے قوم کو آگاہ کیا جائے، ترجمان پی اے ٹی
لاہور (24اکتوبر 2022ء) ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے سینئر صحافی ارشد شریف کی ناگہانی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ ارشد شریف کا قتل افسوسناک واقعہ اور انتہائی صدمے کا باعث ہے۔ ارشد شریف کا قتل پاکستان کی صحافی برادری کیلئے نا قابل تلافی نقصان ہے۔ ترجمان پاکستان عوامی تحریک نے ارشد شریف کے ورثا، پاکستان کی صحافی برادری سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مزید کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کی بخشش و مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔
ترجمان نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل دردناک واقعہ ہے، پورا پاکستان دکھ کی کیفیت میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سینئر صحافی ارشد شریف کے قتل کی صاف و شفاف تحقیقات ہونی چاہئیں اور حقائق منظر عام پر لانا چاہئیں۔ ترجمان پی اے ٹی نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ارشد شریف کے جسد خاکی کو جلد پاکستان لانے کیلئے ہر ممکنہ مدد کی جائے۔
تبصرہ