معیشت کا بھٹہ اسحاق ڈار نے بٹھایا: خرم نواز گنڈاپور
اسحاق ڈار بتائیں ان کا قیام پاکستان میں کتنا ہے؟ سیکرٹری جنرل عوامی تحریک
1990ء کے بعد معیشت کو ریورس گیئر لگا، غربت انتہا کو پہنچی
لاہور (19 اکتوبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پاکستان کا بھٹہ بٹھانے والا کوئی اور نہیں خود اسحاق ڈار ہیں۔ ان کی امانت و دیانت کا یہ عالم ہے جب ان کی حکومت کا خاتمہ قریب ہوتا ہے تو یہ بیرون ملک بھاگ جاتے ہیں اور جب حکومت ملتی ہے تو پاکستان آجاتے ہیں۔
معیشت کا کیا مستقبل ہے اس کے بارے میں بات کرنے کی بجائے اسحاق ڈار اپنے مستقبل کے بارے میں بتائیں کہ ان کا پاکستان میں قیا م کب تک ہے؟ جب عمران خان کی حکومت تھی اس وقت منتخب سینیٹر اسحاق ڈار کو سینیٹ میں بیٹھ کر اپنا پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہیے تھا اور معیشت کا بھٹہ بیٹھنے سے بچانا چاہیے تھا؟
انہوں نے کہا کہ 1990ء کے بعد معیشت کو ریورس گیئر لگا۔ قرض اتارو ملک سنوارو، ایمنسٹی اور گرین چینل سکیمیں آئیں اور ملکی سرمایہ پرواز کر گیا اور پاکستان میں غربت کا سفر شروع ہوا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار بتائیں انہوں نے ملکی معیشت کے استحکام کے لئے کیا کارنامہ انجام دیا۔ اپنا کوئی ایک کارنامہ بتائیں۔
تبصرہ