جاوید غامدی کے پوتے کے انتقال پر اظہار تعزیت
لاہور (11 اکتوبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نوراللہ صدیقی نے معروف مذہبی سکالر جاوید احمد غامدی کے 8 سالہ پوتے اور جواد غامدی کے بیٹے کے انتقال پر دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے جواد غامدی کو ٹیلی فون کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے ان تک تعزیتی پیغام پہنچایا۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نے کہا کہ اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ وہ سوگوار خاندان کو یہ صدمہ عزم و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔
تبصرہ