دیانت و امانت کو آئین سے نکالا جارہا ہے: خرم نواز گنڈاپور
جنہیں اپوزیشن کا مینڈیٹ ملا وہ حکمران بن کر آئین سے چھیڑ چھاڑ
کر رہے ہیں
دودھ کی رکھوالی پر جنگلی بلے بٹھا دئیے گئے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
لاہور (5 اکتوبر 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ امانت اور دیانت کا تقاضا کرنے والی شقوں کو آئین سے نکال دیا گیا تو پھر اخلاقیات کا جنازہ نکل جائے گا؟ صاحبان اقتدار شتر بے مہار ہو جائیں گے۔ امانت و صداقت کے بغیر کیا کوئی ملک اور نظام چل سکتا ہے؟۔ پہلے احتساب کے قوانین ختم کر کے لوٹ مار کو تحفظ دیا گیا اب آئین کے آرٹیکل 62ون ایف کو غیر موثر بنایا جارہا ہے۔
افسوس یہ سب کام وہ لوگ کررہے ہیں جنہیں حکومت کرنے کا میندیٹ نہیں ملا اور یہ لوگ حکمران بن کر آئین سے چھیڑ چھاڑ کررہے ہیں۔ سزا یافتہ مجرمان مطلوب ملزمان کو قوانین بنانے اور بدلنے کا حق دے دیا گیا۔ ملزمان کو آئین و قانون میں ردوبدل کی اجازت دینا ایسے ہی ہے جیسے دودھ کی رکھوالی پر جنگلی بلے اور ہرنوں کے باڑے کا چوکیدار بھیڑیوں کو بنا دیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ انصاف اور شرافت کی زندگی بسر کرنے والے محب وطن اور پڑھے لکھے عوام کی نظریں اب سپریم کورٹ پر ہیں یہ نظریہ اسلام اور نظریہ پاکستان کے دفاع کی جدوجہد ہے۔
تبصرہ