عوامی تحریک کے زیراہتمام سیمینار بعنوان ’’سیاسی و معاشی بحران اور اس کا حل‘‘ 28 اگست کو ہو گا
سیمینار سے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے
ملک کی اہم سیاسی، سماجی شخصیات اور ماہرین معاشیات سیمینار میں خصوصی شرکت کریں گے
لاہور (23 اگست 2022) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلی انجینئر محمد رفیق نجم نے کہا ہے کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 28 اگست کو پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کے لئے مکمل روڈ میپ دیں گے، جس پر عمل کر کے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کر کے ملک کو ایشیا کا ٹائیگر بنایا جا سکتا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کی قیادت نے ہمیشہ ملک کو درپیش مسائل، مشکلات اور چیلنجز کا حل پیش کیا ہے، آج بھی تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے رہنما قوم کی مثبت رہنمائی کا فریضہ سرانجام دینے کے عزم کے ساتھ میدان عمل میں موجود ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے مشترکہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں تحریک منہاج القرآن اسلام آباد، راولپنڈی کے عہدیداران موجود تھے۔ اجلاس میں پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی کے صدر اظہر اعوان، جنرل سیکرٹری سردار نسیم انجم، عوامی تحریک اسلام آباد کے صدر ابرار رضا ایڈوکیٹ، تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کے صدر انار خان گوندل، ناظم آصف مرزا، تحریک منہاج القراان اسلام آباد کے صدر اشتیاق میر ایڈووکیٹ، ناظم نصیر اعوان، ایم ایس ایم راولپنڈی کے احمد محی الدین، جنرل سیکرٹری راجہ ابراہیم، اسلام آباد کے جنرل سیکرٹری حسیب اعوان، منہاج یوتھ ونگ راولپنڈی کے صدر راجہ عامر، اسلام آباد کے حمزہ بٹ، ویمن لیگ کی اسلام آباد زون کی کوآرڈینیٹر نصرت امین، صدرمس ثمینہ، ناظمہ روزینہ خلیق، صدر ویمن لیگ راولپنڈی رابعہ مظہر، علما ء ونگ راولپنڈی کے ناظم علامہ ثاقب قادری، اقور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
اجلاس میں 28 اگست کو پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام اسلام آباد میں منعقد ہونے والے سیمینار ’’سیاسی و معاشی بحران اور اس کا حل‘‘ کے انتظامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ سیمینار سے تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری خصوصی خطاب کریں گے۔ اس اہم سیمینار میں ملک کے اہم سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما اور ماہرین معاشیات خصوصی شرکت و خطاب کریں گے۔ اجلاس میں سیمینار کے انتظامات و تیاریوں کو حتمی شکل دی گئی۔
تبصرہ