خرم نواز گنڈاپور کا معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر اظہار تعزیت
نیرہ نور کے ملی نغمے آج بھی مقبول ہیں: سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک
لاہور (21 اگست 2022ء) سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے معروف گلوکارہ نیرہ نور کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے مرحومہ کی بخشش و مغفرت فرمائے۔ انہوں نے کہا کہ ملی نغموں کے ذریعے نیرہ نور کے فن گائیکی کو عروج ملا۔ نیرہ نور کے گائے ہوئے صوفیانہ کلام اور ملی نغمے آج بھی مقبول ہیں۔ نیرہ نور کے انتقال سے فن گائیکی ایک بڑے نام سے محروم ہو گئی ہے۔ نیرہ نور نے فن گائیکی کو ایک نئی شناخت دی۔
تبصرہ