خرم نواز گنڈاپور کی چوہدری محمد الیاس گجر کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت
قاتلوں کو گرفتار کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے: سیکرٹری جنرل پی اے ٹی
امن و امان کی بگڑتی صورتحال افسوسناک حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے: رہنما عوامی تحریک
لاہور (19 اگست 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے صدر پاکستان عوامی تحریک مرید کے چوہدری محمد الیاس گجر کے بیہمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چوہدری محمد الیاس گجر کا قتل انتہائی افسوسناک ہے۔ خرم نواز گنڈاپور نے مطالبہ کیا کہ چوہدری محمد الیاس گجر کے قاتلوں کو گرفتار کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال افسوسناک ہے حکومت عوام کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
دریں اثناء پاکستان عوامی تحریک سنٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول، مرکزی نائب صدر راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، آصف سلہریا ایڈووکیٹ، عارف چوہدری، سردار عمردراز و دیگر رہنماؤں نے چوہدری محمد الیاس گجر کے قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کارکنان کو صبر کی تلقین کرتے ہوئے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے۔ رہنماؤں نے کہا ہے کہ پاکستان عوامی تحریک ایک اہم سیاسی رہنما سے محروم ہو گئی ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کیلئے چوہدری محمد الیاس گجر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
تبصرہ