سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس، آئندہ سماعت 9 ستمبر تک ملتوی
لاہور (19 اگست 2022) سانحہ ماڈل ٹاؤن استعاثہ کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی، مزید سماعت 9 ستمبر تک ملتوی ہو گئی، اس حوالے سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس کے لیگل ترجمان نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ کیس کی کسی اور اے ٹی سی جج کے پاس ٹرانسفر کروانے کے لیے متاثرین نے لاہور ہائیکورٹ میں کیس کو ٹرانسفر کرنے کی درخواست دے رکھی ہے، اس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ کی تعطیلات کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسی وجہ سے 19 اگست کو انسداد دہشت گردی عدالت میں کوئی کارروائی نہ ہو سکی اب کیس کی آئندہ سماعت 9 ستمبر 2022 تک ملتوی ہو گئی۔ سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کے مدعی جواد حامد نے کہا کہ ہم آئین کے مطابق شفاف ٹرائل چاہتے ہیں اور حصول انصاف کے لیے قانون کے مطابق قانونی چارہ جوئی کر رہے ہیں، انھوں نے کہا کہ بہت سارے قانونی مسائل کا سامنا ہے تاہم انصاف کے لیے پرعزم ہیں۔
تبصرہ