ایم پی اے چوہدری شبیر گجر کی خرم نواز گنڈا پور سے ملاقات
ضمنی الیکشن میں بھرپور سپورٹ پر عوامی تحریک کے رہنماؤں، کارکنوں کا شکریہ ادا کیا
سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف ایک قرض ہے: رکن صوبائی اسمبلی کی مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو
لاہور (18 اگست 2022) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب چوہدری شبیر گجر نے پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور سے پی ٹی آئی عہدیداروں کے ہمراہ ان کے دفتر میں ملاقات کی اور پی پی 167 میں ضمنی الیکشن میں عوامی تحریک کے کارکنان اور ووٹرز کی بھرپور انتخابی سپورٹ پر شکریہ ادا کیا۔ چوہدری شبیر گجر نے کہا کہ عوامی تحریک کے قائدین اور کارکنان کی بے لوث سپورٹ کو ہمیشہ یاد رکھوں گا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن کے بانی و سرپرست شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی و دینی خدمات پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہو ں نے کہا کہ میں ادارہ منہاج القرآن کے علمی، روحانی اور فروغ امن کے ضمن میں انجام دئیے جانے والے دینی کردار کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہو ں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کا انصاف پوری قوم پر ایک قرض ہے جب تک ذمہ داروں کو سزا نہیں ملے گی کمزوروں کے ساتھ ظلم بند نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور چوہدری پرویز الٰہی شہداء ماڈل ٹاؤ ن کے ورثہ کو انصاف دلوانے کے لئے پرعزم ہیں۔
ملاقات میں عوامی تحریک کے سینئر رہنما راجہ زاہد محمود، مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی، ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینینش سردار عمر داز خان، نعم الدین چوہدری ایڈووکیٹ، شہزاد رسول، حاجی محمد اسحاق، حافظ غلام فرید، طیب ضیاء اور دیگر قائدین شریک تھے۔
تبصرہ