خرم نواز گنڈاپور کاہیلی کاپٹر حادثے میں جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار
ہیلی کاپٹر حادثے میں فرض شناس جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے، اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے، پوری قوم فوجی جوانوں کی شہادت پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے: خرم نواز گنڈاپور سیکرٹری جنرل PAT@GandapurPAT #HelicopterCrash pic.twitter.com/3EKdtZvkQC
— PAT (@PATofficialPK) August 2, 2022
حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے: خرم نواز گنڈاپور
لاہور (2 اگست 2022ء) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں سینئر افسروں اور جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کور کمانڈر کوئٹہ سرفراز علی، ڈی جی کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد حنیف، بریگیڈیئر محمد خالد، میجر سعیداحمد، میجر طلحہ منان، نائیک مدثر فیاض کی شہادت پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع نے پوری قوم کو سوگوار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوان بلوچستان میں سیلاب متاثرین کی مدد کر رہے تھے، فرض شناس فوجی جوانوں کی شہادت پر دلی افسوس ہے۔ فوجی جوانوں نے ہم وطنوں کی جانیں بچانے کیلئے اپنی جانیں قربان کیں۔ خرم نواز گنڈاپور نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے۔ پوری قوم فوجی جوانوں کی شہادت پر ان کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
تبصرہ