بجلی کے نرخوں پر لگائے گئے ظالمانہ سپر ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے: میاں ریحان مقبول
بجلی کے بلوں پر نیا سپر ٹیکس تاجروں کامعاشی قتل اور عوام پر
ظلم ہے
بجلی کے نرخ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہو
جائے گا: صوبائی صدر عوامی تحریک
لاہور (30 جولائی 2022) پاکستان عوامی تحریک سینٹرل پنجاب کے صدر میاں ریحان مقبول نے بجلی کے نرخوں میں اضافے کو ظالمانہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے سے ہوشربا مہنگائی کے مارے عوام اس بوجھ کو سنبھال نہیں سکیں گے۔ بجلی کے نرخ پہلے ہی بہت زیادہ ہیں مزید اضافہ ناقابل برداشت ہوجائے گا۔ صنعتوں کا پہیہ سست ہونے سے بیروزگاری میں مزید اضافہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کے نرخوں پر لگائے گئے ظالمانہ سپر ٹیکس کو فوری ختم کیا جائے۔ بجلی کی ناقابل برداشت قیمت، لوڈشیڈنگ کے عذاب کے بعد اب بجلی کے بلوں پرنیا سپر ٹیکس تاجروں کامعاشی قتل اور عوام پر ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں بھی مزید اضافہ ہوجائے گا۔لوگوں کے لئے جسم و جان کا رشتہ برقرار رکھنا مشکل ہوجائے گا۔
تبصرہ