حکومت تاجروں کے تحفظات دور کرے: سیکرٹری جنرل عوامی تاجر اتحاد
سپر ٹیکس اور امپورٹ پر بلا جواز پابندیوں کا فوری خاتمہ کیا
جائے: راشد چوہدری
ریٹیلرز بازاروں کی تعطیل کے احکامات فوراً واپس لئے جائیں، 10 دن کا الٹی میٹم
دیتے ہیں
ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے تاجر برادری کو اعتماد میں لینا ضروری ہے: پریس
کانفرنس سے خطاب
لاہور (30 جولائی 2022) عوامی تاجر اتحاد پاکستان کے سیکریٹری جنرل راشد چوہدری نے حکومت کو 10 دن کا الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت امپورٹ پر لاگو بلاجواز پابندیاں فوراً ختم کرے۔ سپر ٹیکس سمیت اتوار کو ریٹیلرز بازاروں کی تعطیل کے احکامات فوراً واپس لئے جائیں۔ حکومت پوائنٹ آف سیل سسٹم کی تنصیب اور ٹیکس کی ادائیگی کے معاملات پر تاجروں کے تحفظات دور کرے۔ معیشت کو بہتر بنانے، ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لئے تاجر برادری کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف مارکیٹ کے تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر میاں کامران سیف چیئرمین وائس آف ٹریڈرز، نوید بٹ، رانا منظور حسین و دیگر تاجر رہنما موجو دتھے۔
چوہدری محمد راشد نے کہا کہ تاجر برادری ملک کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے اور حکومت کو بھی کاروبار میں مزید آسانیاں پید اکرنے پر توجہ دینی ہوگی تاکہ کاروبار اور سرمایہ کاری کو مزید فروغ مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی تاجر اتحاد کاروباری برادری کی فلاح بہبود کے لئے آواز بلند کرتی رہے گی۔
تبصرہ