سردار عمر دراز خان پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر
لاہور (21 جولائی 2022) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے پاکستان عوامی تحریک کے سینئر رہنما سردار عمرردراز خان کو مرکزی ڈپٹی سیکرٹری کوآرڈینیشن مقرر کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل نے سردار عمرردراز خان کی تقرری کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں راجہ زاہد محمود، نور اللہ صدیقی، عارف چوہدری، میاں ریحان مقبول، قاضی شفیق، نور احمد سہو، ڈاکٹر سلطان محمود چوہدری و دیگر عہدیداران نے سردار عمر دراز خان کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
تبصرہ