فیصل آباد: پاکستان عوامی تحریک کے رہنماء رانا نثار احمد شہزاد کی اہلیہ مرحومہ کے لیے دعائیہ تقریب
پاکستان عوامی تحریک فیصل آباد کے رہنماء رانا نثار احمد شہزاد کی اہلیہ مرحومہ کے لیے دعائیہ تقریب بسلسلہ ختم قل شریف منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلٰی تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں ’’فلسفہ موت و حیات‘‘ کے موضوع پر مدلل گفتگو کی۔
اس موقع پر قاری ریاست علی چدھڑ سیکرٹری کوآرڈینیشن تحریک منہاج القرآن وسطی پنجاب، حاجی محمد امین القادری، میاں عبدالقادر، پیر سید عطاء الحق شاہ، میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، محمد ذیشان خٹک، تحریک منہاج القرآن کے ضلعی، پی پی، یونین کونسلز کے عہدیداران اور اہلیان علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
تبصرہ